

Loading content...
دوستو اس دور میں آدمی کو ایک تو کسی پر پورا یقین نہیں جو انسان ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء علیہم الصلوات والسلام اور ان کے مقدس کتب کو ہضم کر چکا ہے وہ چند عرفاء کی تبلیغ سے کیسے بدلا جا سکتا ہے؟ اب اس کے لئے کوئی شارٹ کٹ ہی تلاش کرنا پڑے گا اور جب تک یہ ظاہر بین اور مادیت پرست انسان عالم ماوریٰ کو آاپنی آنکھوں سے نہ دیکھ لے گا کبھی اس کے حصول کی کوشش نہ کرے گا اب اس دور میں لمبے لمبے اعمال اور طویل پراسس کی ضرورت نہیں ہے بلکہ کسی خفیہ سوراخ سے ایک مرتبہ عالم ماوریٰ کے خزائن اسے دکھانا پڑیں گے جب یہ ان کی ایک جھلک دیکھ لے گا تو پھر یہ لالچی اس کے حصول کیلئے بھی کوشش کرے گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار