

Loading content...
اس پر اس درویش بابا نے کہا بھائیو میں تمہاری بات سمجھ چکا ہوں اس لئے آپ کو ایک اور راستہ بتاتا ہوں وہ یہ ہے کہ اس پہاڑ کے دوسری طرف سے ایک راستہ جاتا ہے جو اس غار کی پشت کی طرف سے آتا ہے اس میں ایک طرف سے ایک چھوٹا سا سوراخ ہے اگر اس سوراخ سے صبح کے وقت جھانکا جائے تو وہ خزانہ سامنے نظر آتا ہے اور وہ راستہ بے خطر ہے یعنی اس راستہ میں کوئی درندہ مداخلت نہیں کرتا اس لیے تم ایسا کرو کہ سارے لوگ میرے ساتھ چلو میں صبح کی پہلی کرن کے ساتھ تمہیں وہ خزانہ دکھا دوں گا مگر اس سوراخ سے خزانے کو صرف دیکھا جا سکتا ہے حاصل نہیں کیا جا سکتا اسے حاصل کرنے کیلئے وہی درندوں والا راستہ اختیار کرنا پڑے گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار