

Loading content...
یہ تو میں نے اس دنیا میں ملنے والے ریٹرن کی بات کی ہے یہ علیحدہ بات ہے کہ ہم بظاہر روحانی اعمال کر رہے ہوں اور اپنے اصولوں کے مطابق نہ کر رہے ہوں تو پھر ہمارے اعمال میں غلطی نہیں ہمارے طریقہ کار میں غلطی ہے کیونکہ جب بھی کوئی عامل کسی کو عمل بتاتا ہے تو ساتھ ہی یہ بھی بتاتا ہے کہ تم اس عمل کو شروع کرنا لیکن دس دن تک دیکھنا اگر فلاں فلاں علامات ظاہر ہوں تو سمجھنا تمہارا عمل درست جا رہا ہے اور تمہارا رخ درست ہے تمہارے کوائف و ضوابط پورے ہیں اگر یہ علامات ظاہر نہ ہوں تو عمل کو ترک کرکے دوبارہ شروع کرنا کیونکہ تم سے کوئی غلطی ضرور ہوئی ہوگی اسی طرح نیک اعمال اور تزکیاتِ نفس اور عبادات کی درستی کے بھی علامات ہوتے ہیں اگر ان کا ظہور نہ ہو تو پھر سمجھ لینا چاہیے کہ وہ کسی حد کو توڑ رہا ہے اب اسے تلاش کرکے اپنی غلطی کو دور کرے اس کے بعد پھر عبادات کی طرف رخ کرے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار