

Loading content...
ایک وجہ یہ بھی ہے کہ انسان عبادات کی باضابطہ طور پر کسی روحانی رہنما سے تعلیم حاصل نہیں کرتا بلکہ اس کی تعلیم کے دو ہی ذرائع ہوتے ہیں ایک تو وہ پروفیشنل علمائے کرام کی تقاریر سے اپنے لیے عبادات منتخب کرتا ہے اور اسے کوائف تک معلوم نہیں ہوتے اور وہ عبادت کرنا شروع کر دیتاہے اور اس کا دوسرا ذریعہ تعلیم کتابیں ہوتی ہیں حالانکہ ساری دنیا جانتی ہے کہ دنیا کا کوئی علم بغیر استاد کے کسی کتاب سے حاصل کرنا ناممکن ہے حتیٰ کہ آپ کھانا وغیرہ بھی صرف کتاب سے نہیں سیکھ سکتے یہ اور بات ہے کہ پہلے سے کسی استاد سے کچھ سیکھا ہوا ہو اور پھر کتاب میں سے کسی درج شدہ ترکیب کو دیکھ کر آپ کوئی کھانا یا کوئی ڈش تیار کر لیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار