

Loading content...
میں یہ کہتا ہوں کہ جو چیز آفاقی قوانین کیلئے بنی ہی نہیں اسے وہاں اپلائی کرنا بھی حماقت ہے بلکہ اخلاقیاتی وعمرانیاتی ومعاشرتی قوانین واحکامات کی سب سے بڑی افادیت یہ ہے کہ ان کے رواج ونفاذ سے انسان خود انسان کے شر وضرر سے بچ جاتا ہے اور اس سے بڑی افادیت اور کیا ہو سکتی ہے کہ انسان خود اپنی نوع کے شر سے محفوظ ہو جائے لیکن اس کی ایک اخروی افادیت بھی ہے وہ یہ کہ ایک انسان جب دوسرے کو ضرر اور نقصان پہنچاتا ہے تو اس کی آخرت میں ایک سزا معین ہے انسان اخلاقی احکامات کی پابندی کرکے اس سزا سے بھی بچ جاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار