

Loading content...
اور دوسری طرف وہ لوگ ہیں کہ جو کسی نہ کسی مذہب کے اندر تو ہیں مگر ان میں روحانیت کا فقدان ہے اس کیلئے آپ خود مشاہدہ کریں کسی اورمسلک کی میں بات نہیں کروں گا بلکہ خوداحتسابی کے استحسان کے پیش نظر اپنے ہی ہم مسلک لوگوں کے مشاہدے کی طرف توجہ دلائوں گا ۔آپ خود دیکھیں ہم جو نمازیں اور روزے اور حج وزکوٰة وخمس ومجالس عزا وزیارات جیسے اعلیٰ روحانی اعمال بجا لا رہے ہیں کیا ان سے ہماری کوئی روحانی واخلاقی ترقی ہوئی ہے؟ میں نے تو یہی مشاہدہ کیا ہے کہ جو اشخاص ان پر ستر ستر سال سے عمل پیراہیں ان میں سے بھی ایک غالب اکثریت روحانیت سے خالی خالی نظر آتی ہے (میں یہاں اکثریت کی بات کر رہا ہوں)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار