

Loading content...
موجودہ دور میں جو نفسیات کے نام سے علم رائج ہے اس میں آپ دیکھیں تو اس میں نفس انسان کے بجائے انسانی ذہن اور اس کے لاشعور تحت الشعور فوق الشعور اور ان میں پروان چڑھنے والے احساسات یعنی احساسِ کمتری احساسِ برتری احساسِ محرومی اور ان احساسات کے رویاتی مناظر کی تشریحات وغیرہ پہ بحث ہوتی ہے نہ کہ اس نفس کی بحث ہوتی ہے کہ جو نفس امارہ سے نفس مطمئنہ تک ریفائین Refine ہوتا چلا جاتا ہے آپ دنیا کے ان تین عظیم علمائے نفسیات کی کتابیں پڑھ کر دیکھ لیں سگمنڈ فرائد یا کارل گستاوژنگ یا الفریڈ ایڈلر ہی کا مطالعہ کر لیں تو سمجھ لیں گے کہ انہوں نے انسان کے نفس کو موضوع نہیں بنایا بلکہ انسان کے ذہن اور اس کی وارداتوں اور عمل وردِ عمل الجھنوں تلازی امتحان عضوی زبان وکمتری تحریکاتِ ذہن نیوراتیت وغیرہ پہ روشنی ڈالی ہے اسی لیے اس کے ماہرین کو ذہنی مریضوں کا ڈاکٹر بنا دیا جاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار