

Loading content...
ہم ریڈیو ٹی وی وی سی آر سے لے کر خلائی مشن Space Mission پر جانے والے راکٹس Rockets اور خلائی سٹیشن Space Station تک کو دیکھ رہے ہیں کہ انہیں ریموٹ کنٹرول Remote Control سے چلایا جا رہا ہے اسی طرح یہاں بھی تو ممکن ہے کہ ہمارے اعمال وافعال کا بٹن تو باہر سے دبایا جاتا ہو اور عمل اندر سے ہوتا ہو۔اسی طرح یہ بھی تو ممکن ہے کہ ایک غیرمرئی قوت ہمارے گرد محیط ہو وہی ہمارے اندر تک سرایت پذیر ہو جیسے Gravitation (کشش ثقل) ہمارے ایک ایک سیل (خلیے) تک میں عمل پیرا ہوتی ہے اور ہمیں نظر بھی نہیں آتی۔میرے کہنے کا مقصد یہ ہے کہ ہمیں اس وقت تک نہ کچھ کہنا چاہیے اور نہ ہی کسی کو کچھ سمجھانے کی کوشش کرنا چاہیے جب تک کوئی انسان خود مقام مشاہدہ تک نہیں جاتا اور جب کوئی اس عالم ماوریٰ کو دیکھ لیتا ہے تو اسے سب کچھ پتہ چل جاتا ہے کہ نور کیا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار