

Loading content...
اولیائے کرام اور زہاد کی زندگیوں کا مطالعہ کرنے والے اچھی طرح جانتے ہیں انہوں نے اسلام کی ان رعایتوں سے استفادہ نہیں کیا بلکہ انہوں نے اپنے لیے مشکل ترین راستہ پسند کیا کہ جو تزکیاتِ نفس اور جفا کشی اور صعوباتِ نفسی کا راستہ تھا انہوں نے اسے اختیار کیا آخرت کے اعلیٰ مقامات کے حصول کیلئے انہوں نے اس دنیا کی لذات کی قربانی دی اور اس دنیا میں روحانیت کے وہ اعلیٰ مقامات پائے جو کبھی فراموش نہیں کیے جا سکتے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار