

Loading content...
اس کی وجہ یہ ہے کہ بنیادی طور پر انسانیت دو قسم کے افراد پر مبنی ہوتی ہے ان میں سے ایک بڑا طبقہ وہ ہوتا ہے جو یہ چاہتا ہے کہ دنیا کی رنگینیوں سے بھی استفادہ کرنے کی اجازت ہونا چاہیے اور آخرت بھی ہاتھ سے نہ جائے یعنی وہ دین اور دنیا دونوں کو حاصل کرنا چاہتے ہیں دنیا میں نقد لذتوں کو بھی نہیں گنوانا چاہتے اور آخرت میں پاس مارک لینا ہی کافی سمجھتے ہیں تاکہ جہنم سے گلوخلاصی ہو جائے اور ایسے لوگ آخرت کے اعلیٰ عہدوں اور درجات کے متمنی نہیں ہوتے بلکہ وہ آخرت کی کسی ہلکی پھلکی سزا کو بھی قبول کرنے کیلئے تیار ہوتے ہیں تاکہ وہ اس دنیا کی لذتوں اور آزادیوں سے محروم نہ ہوں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار