

Loading content...
آپ دیکھیں ہندو دھرم اور عیسائیت بنیادی طور پر غیرتبلیغی دین ہیں کیونکہ اگر اس مذہب کا ہر آدمی سادھو بن جائے اور سوامی بننے کا کورس شروع کر دے تو ساری دنیاوی ترقیاں برباد ہو جائیں اسی طرح عیسائیت میں جو رہبانیت ہے اگر اسے سارے معاشرے پر اپلائی Apply کر دیا جائے تو پوری انسانیت برباد ہو جائے کیونکہ اس میں شادی کرنا حرام ہے اور اس طرح ایک نسل تک یہ دین باقی رہے گا اس کے بعد کوئی ایسا انسان دنیا میں نہ رہے گا جو ان مذاہب کا نام لینے والا ہوگا یہ ساری ترقیاں اور ساری سائنسی ایجادات اور فلاحی اصلاحات مٹ جائیں سڑکیں اورشہر ویران ہو جائیں تہذیبوں کا ارتقائی سفر رک جائے اور اس طرح پوری انسانیت صفحۂ ہستی سے نابود ہو جائے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار