

Loading content...
انبیاء کرام علیہم السلام اور آئمہ اطہار علیہم الصلوات والسلام تو اصل نورِ ذات ہیں ان کی ذات کی بات ہی نہیں کر رہا بلکہ میں ایک عام انسان کی بات کر رہا ہوں کہ اس میں بھی یہ استعداد پیدا ہو جاتی ہے کہ وہ دنیا پر متصرف ہو سکتا ہے اور جو اوراد و افکار واشغال انبیاء علیہم السلام نے وضع کیے ہیں ان میں بھی اتنی صلاحیت موجود ہے کہ انسان نفس کو قابو میں لا کر تصرف کی بلند فصیلوں پر کمدنیں ڈال سکتا ہے یعنی ارتکاز کلی انسانیت کے دائرے سے باہر نہیں ہے کیونکہ ہاتھ کے ارتکاز کے دست تصرف سے کوئی چیزباہر نہیں ہے ارتکازِ لسان دم عیسیٰ عطا کر دیتا ہے ارتکاز ذہن عالمِ الصدر والقلوب بنا سکتا ہے ارتکاز چشم قل اعملو فیسری اللہ ورسول کا مصداق بنا سکتا ہے تنویمی کارناموں سے انسانیت کو ورطہ حیرت میں ڈالنا ممکن ہے اسی طرح اگر جملہ اعضاء و حواس میں ارتکاز پیدا کر لیا جائے تو انسان کو کیا نہیں مل سکتا؟ اگرچہ جسم سے بہیمیت کو نکال باہر کرنا آسان نہیں ہے مگر ناممکن بھی نہیں ہے اللہ جل جلالہ کے کرم سے جس کسی پر یہ مشکل آسان ہو جائی گی تو وہ متصف باخلاق اللہ ہو سکتا ہے یعنی وہ صفاتِ الٰہی کا جیتا جاگتا مظہر بن جائے گا اور اوصاف واخلاقِ الٰہی کا مرقعہ بن جائے گا اور جو زوات اقدس علیہم الصلوات والسلام نفسانیت سے ماوریٰ ہیں ان کے اختیار کی حد بندیاںکرنا تو سراسر حماقت اور عقل دشمنی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار