

Loading content...
اس کا جواب یہ ہے کہ رحمانیت الٰہی کے ماتحت بہت سی چیزیں آتی ہیں کہ جنہیں ایک ظاہر بین شخص کشف وکرامات بھی سمجھ لیتا ہے مگر یہ انسان کی محنت شاقہ کے پھل کے طور پر اسے عطا کیا جاتا ہے اور دنیا میں اعمال کی جزا دینا ایسے ہے جیسی کوئی شخص کان کنی کرے اور معدنیات حاصل کر لے یا جیسے کوئی شخص فصل کاشت کرے اور اس کا پھل حاصل کرلے اس میں مذہب و ملت اور عقیدے کو مدخلیت نہیں ہے کیونکہ روحانی محنت کرنے والے دو طرح کے ہوتے ہیں ایک ترک دنیا کرتے ہیں اور محنت برائے طلب دنیا کرتے ہیں اور اپنی محنت کا پھل اسی دنیا میں طلب کرتے ہیں دوسرے وہ ہوتے ہیں جو صرف اس لیے محنت کرتے ہیں کہ انہیں خود مولیٰ ومالک مل جائے ان دونوں کے بارے میں ارشاد ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار