

Loading content...
جب عمل کسی کا ضائع نہیں ہوتا تو لازماً جزا بھی ملتی ہو گی دوستو اٰعمال کی جزا بھی دو طرح کی ملتی ہے ایک بتقاضۂ رحمانیت اور ایک بتقاضہ رحیمیت مثلاٰ آپ انوارِ الٰہی کے مشاہدے کو دیکھ لیں زیارتِ انوارِ الٰہی یعنی چہاردہ معصومین علیہم الصلوات والسلام کی زیارت ماتحت رحمانیت ہے کیونکہ انہیں ظاہر ہونے پر ہر نیک وبد نے دیکھا خواب میں بھی نیک لوگوں کی طرح بد کردار اور اشقیا نے بھی زیارت کی یہاں تک کہ یزید جیسے ملعونِ ازل نے بھی زیارت کی مگر ان کے قربِ باطنی سے استفادہ نہ ان کے دور میں ظاہر بین کسی غیرمومن نے کیا اور نہ آج کر سکتا ہے کیونکہ روحانی استفادہ ماتحت رحمانیت نہیں بلکہ ماتحت رحیمیت ہے اور رحیمیت مومنین تک محدود ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار