

Loading content...
ان کے بعد جو پانچ سلسلہ طریقت کے بانی تھے (یعنی جناب سلمان محمدی جناب قلندر سایونی جناب کمیل بن زیاد نخعی جناب قاسم بن محمد بن ابوبکر اور جناب حسن بصری رضوان اللہ علیہم) انہوں نے تو اس علم کو ایک مستقل بنیاد فراہم کی اور روحانی بیعت کے بعد وہ حصولِ روحانیت اور تزکیات کی طرف رہنمائی فرماتے تھے اور ان سب کو جناب امیر المومنین علیہ الصلوات والسلام کی بیعت روحانی سے یہ فیض حاصل ہوا اور پھر یہ سلسلے آگے وسعت پذیر ہوتے گئے مگر انہیں یہ حکم تھا کہ یہ راز ارتکاز کسی نااہل کے سامنے بیان نہ کریں کیونکہ اس سفر میں ابتدائی مراحل میں چند قوتوں کا حصول ہو جاتا ہے اور جو شخص کم ظرف ہو گاگ وہ ان قوتوں پر اکتفیٰ کرکے ان سے کھیلنا شروع کر دے گا اور جو آدمی ان قوتوں سے کھیلنے میں مشغول ہو جائے گا وہ منزل مراد سے محروم تو رہے گا ہی مگر کسی نادان کی دینی ہلاکت کا موجب بھی بنے گا جیسا کہ بعد میں ایسا ہوا بھی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار