

Loading content...
اسے عربی میں علم الاشراق کہتے ہیں لاطینی میں میگنزم کہتے ہیں یہ دیگر مذہب کی طرح اسلام میں بھی ایک خاص اہمیت کا حامل رہا ہے لیکن اسلام نے اس میں ایک ترمیم کی وہ یہ ہے کہ اس سے قبل کے سارے مذاہب میں جب کوئی اس علم کو حاصل کرتا تھا تو اس کیلئے یہ شرط تھی کہ وہ ترک دنیا کرے اور ذرائع معاش سے بھی منہ موڑ لے اور رہبانیت اختیار کر لے مگر اسلام نے امور دنیا میں سے ایک وقت مخصوص کرنے کا حکم دیا یعنی اپنی دنیا کو بھی ترک نہ کریں اور اس کی خیروخوبی کو سامنے رکھیں اور روحانیت کو بھی حاصل کریں جیسا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سال میں ایک مرتبہ غار حرا میں تشریف لے جاتے اور کچھ وقت خود کو عبادت کیلئے وقف فرما تے اور اسی طرح اصحاب کرام کو بھی اعتکاف وغیرہ کا حکم دیا جاتاتھا دراصل یہ بھی اسی روحانیت کے حصول کا ایک درس تھا جو ان کے صاحبان اسرار تھے انہیں تو اس کی بہت تاکید تھی اور کچھ نے تو خود کو اس قدر حصول روحانیت میں مصروف رکھا کہ ان پر روحانیت کے فتوے بھی لگے اور مسلمان خلفاء نے انہیں اس جرم میں سزائیں بھی دیں جیسا کہ جناب سر ِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جناب حذیفہ سلام اللہ علیہ پر یہی جرم عائد کیا گیا تھا اور جناب ابوذر سلام اللہ علیہ کو بھی اس کی سزا بھگتنی پڑی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار