

Loading content...
اس کا جواب یہ ہے کہ کیاکوئی یہ بتا سکتا ہے کہ سچ کو سب سے پہلے دین کا حصہ کس نے قرار دیا تھا؟ اسی طرح ہزاروں سچائیاںہیں جو جملہ مذاہب کا حصہ ہیں مگر کسی مذہب کی پراپرٹی بھی تصور نہیں کی جا سکتیں اسی طرح یہ بھی ایک سچائی ہے جو آفاقیت کی حامل ہے جس پر کوئی خاص مذہب اپنا استحقاق نہیں جتلا سکتا۔ہم زیادہ سے زیادہ یہی کہہ سکتے ہیں کہ یہ سچائی آدم علیہ السلام اپنے ساتھ لائے تھے اور ان سے وراثت میں اولاد کو یہ ارتکاز ملا کیونکہ ہم ماضی قدیم میں جھانک کر دیکھتے ہیں تو ہمیں جناب نوح سے ارتکاز کے شواہد ملتے ہیں مگر اس کی واضح تصویر جناب ابراہیم علیہ السلام کے زمانے میں نظر آتی ہے اور جناب موسیٰ علیہ السلام کے بعد تو سارے مذاہب کی تبلیغ کا مرکزی نقطہ یہی ارتکاز رہا ہے اس لیے اولڈ ٹیسٹامنٹ Old Testament میں جناب موسیٰ علیہ السلام کے بعد ارتکاز کے واضح شواہد ملتے ہیں۔پانچ چھ سو سال قبل مسیح کے جتنے مذاہب ہیں ان میں ارتکاز خواصِ مذہب
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار