

Loading content...
اس سے مہمان داری چاہی ہندو سادھو نے کوئی شے پیش کرنے کی بجائے بیزاری سے معذرت طلب کی اور کہا کہ وہ اس پہاڑی علاقہ میں گوشہ نشین ہے اور کچھ پیش نہیں کر سکتا اس جواب پرہر دو نے کہا کہ پہلے ہندو سادھو نے تو ان کی خوب خاطر مدارات کی ہے یہ سن کر ہندو سادھو چونکا اور پوچھا کہ کس نے دعوت کی ہے انہون نے پہلے والے سادھو کا بتایا تو یہ سادھو سخت برہم ہوا اور پہلے والے کی طرف یہ کہتا ہوا لپکا کہ وہ کون ہوتا ہے ہمارے راز افشا کرنے والا وہ لپکتا بھاگتا سیدھا اس کے پاس پہنچایہ دونوں بھی اس کے پیچھے بھاگے لیکن وہ سادھو ان دونوں سے پہلے راستے کی پروا کیے بغیر وہاں پہنچ چکا تھا جب یہ دونوں پہنچے تو کیا دیکھتے ہیں کہ دوسرا سادھو پہلے والے سادھو کو قتل کر چکا تھا دوسرے سادھو کے اس جرم سے یہ دونوں افسران چشم پوشی نہ کر سکتے تھے اسے ان کے کہنے پر گرفتار کر لیا گیا اور اس پر مقدمہ قتل چلایا گیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار