

Loading content...
یہ واقعہ جو میں اب لکھ رہا ہوں یہ خود ہمارے قریبی شہر لیہ کا ہے یہاں ایک ہندو تھا جو تحصیل کلو میں علاقہ مجسٹریٹ تعینات تھا اس کا نام تھا کنول نین یہ میرے چچا جان کا دوست بھی تھا اور یہ کنول نین رائے بہادر تلوک چند ڈی سی کا بیٹا تھا لیہ شہر میں اس کی ایک کوٹھی بھی تھی جو اب گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں تبدیل کردی گئی ہے وہ یہاں کا رہنے والا تھا اسے ٹی بی ہوگئی ڈاکٹروں نے مشورہ دیا کہ تم کسی ہل اسٹیشن پر چلے جائو جہاں ہوا کا دبائو کم ہو وہ فوراً کانگڑہ تحصیل کلو چلا گیا جو مری ہلز کے برابر اونچی جگہ ہے وہاں اس نے سرکاری ریسٹ ہائوس میں قیام رکھا وہاں گرمیوں کی وجہ سے اس وقت کا گورنر پنجاب جو انگریز تھا وہ بھی قیام پذیر تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار