

Loading content...
سید مہدی بحرالعلوم قزوینی جو انپے وقت میں مرجع الناس تھے ان کا ایک واقٰعہ ہے کہ ان کے دور میں بادشاہِ وقت کے سامنے ایک عیسائی نے علم عیب کا دعویٰ کیا جو بار بار امتحان پر بھی صحیح ثابت ہوا نتیجتاًکافی لوگوں نے اس کا مذہب قبول کر لیا تااینکہ سید مہدی بحرالعلوم کو بلایا گیا آپ جب پہنچے تو اپنی ہی جیب میں ہاتھ ڈالا اور پوچھا میرے ہاتھ میں کیاہے؟ اس نے عرض کیا پہلے آپ یہ بتائیں کہ یہ آپ کو کہاں سے حاصل ہوئی ہے انہوں نے بار بار پوچھا کہ یہ کیا ہے؟ اس نے بھی بار بار اصرار کیا کہ یہ بتائیں کہ یہ آپ کو کہاں سے حاصل ہوئی ہے آخر اس نے بتایا کہ آپ کے ہاتھ میں ارضِ جنت کی خاک ہے آپ نے ہاتھ کھولا تو خاکِ کربلا کی سجدہ گاہ تھی اسے وہ خاک دکھا کر فرمایا تمہارے بقول یہ خاک خاکِ جنت ہے تو پھر تو جنت کو چھوڑ کر کہاں بھٹک رہا ہے اس نے کلمہ پڑھ لیا اور بتایا کہ یہ علم اسے خواہشاتِ نفس کیخلاف لڑنے سے حاصل ہوا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار