

Loading content...
قوی تر فعل قرار دیں ورنہ کلام پاک اور جادو میں فرق باقی نہ رہے گا اور کہانت اور جادو کو انبیاء علیہ السلام کے معجزات سے ممیز نہیں کیا جا سکے گا کیونکہ افعالِ خوارق میں یکسانیت کا پہلو اتنا غالب ہے کہ عوام نے بھی خود انبیاء علیہ السلام کو جادوگر سمجھا اس سے ماننا پڑے گا کہ اصل قوت ارتکاز کی ہے۔ایک لطیفہ عرض کرتا چلوں کہ ایک دیہاتی صاحب ہمارے ایک مہربان کے پاس تشریف لائے جن کا نام تھا حسین بخش گوڈل ان سے دیہاتی نے کہا حضور آپ صاحب علم وفن لوگ ہیں مجھے کوئی ایسا عمل بتائیں کہ میری شادی ہو جائے میری شادی میں بڑی رکاوٹیں ہیںلاکھ کوشش کے باوجود ذرا بھر امید نہیں تو انہوں نے مذاق کیا اور کہا کہ تم چالیس دن ایک عمل کرو یعنی رات کو اپنی چھت پر چڑھ جائو اور ایک ورد بتاتا ہوں تین ہزار مرتبہ اس ورد کو پڑھو ورد یہ ہے یارب مجھے لنڈوے کو دم والا بنا دے انشاء اللہ تمہاری شادی ہو جائے گیاس دیہاتی نے عمل شروع کردیا نتیجہ یہ نکلا کہ چالیس دن بھی پورے نہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار