

Loading content...
زبان کچھ کہتی رہے دماغ کچھ اور سوچے کان اس کے علاوہ سنے آنکھ دوسری چیز دیکھے مثلاً ایک شخص مصروف نماز ہے زبان الحمد پڑھ رہی ہے اور دماغ انارکلی میں مٹر گشت کر رہا ہے کان باہر بجنے والے ریکارڈ سن رہے ہیں اور آنکھ بے قرار ہے کبھی سجدہ گاہ کو دیکھتی ہے کبھی بند ہو جاتی ہے کبھی سامنے والی دیوار پر دوڑتی ہے جسم ہے تو قیام ووقعود کی ایکسرسائز کر رہا ہے اور شعور کو اس وقت پتہ چلتا ہے جب نفس اختتامِ نماز کا اعلان کرتا ہے اور پھر مسجد سے بھاگنے کا حکم دیتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار