

Loading content...
اس حقیقت سے کوئی دانشور انکار نہیں کر سکتا کہ نفس متعلقاتِ جسمانی سے ماوریٰ ہے مثلاً بھوک پیاس نیند وغیرہ اس پر طاری نہیں ہوتے انسان کا جسم سو جاتا ہے مگر نفس ہمیشہ بیدار رہتا ہے اور دن رات حس مشترک پر پہرہ دیتا رہتا ہے یعنی خود بھی جاگتا ہے اور حس مشترک کو بھی نہیں سونے دیتا آپ سوئے ہوئے کسی آدمی کے کان پر ایک تنکا چبھو کر دیکھیں جسم سو رہا ہوگا شعور محو خواب ہوگا مگر ہاتھ فوراً کان پر آجائے گا اب غور کریں جسم تو سو رہا ہے شعور محو خواب ہے دماع خراٹے لے رہا ہے یہ کون جاگ رہا ہے جو اعضائے بدن کو مکمل تصرف میں رکھے ہوئے ہے حالانکہ انسان جب بیدار ہوتا ہے تو اسے اس واقعہ کا قطعی علم نہیں ہوتا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار