

Loading content...
اس کا اصل جواب تو وہ ہے جو میں مقصد حیات کے ضمن میں بیان کر چکا ہوں بات یہ ہے کہ انسان تین ارکان کے مجموعے کا نام ہے یعنی جسم نفس اور روح جب ان ارکان کا درجاتی تقابل کرتے ہیں تو ہمیں یہ بات نظر آتی ہے کہ جسم سے نفس افضل ہے اور نفس سے روح افضل ہے اسی طرح جسمانی ترقی سے نفسانی ترقی افضل ہوگی اور اسی طرح نفسانی ترقی سے روحانی ترقی افضل ہوگی اس طرح منطقی نتیجہ یہی نکلے گا کہ اصل ترقی روحانی ترقی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار