

Loading content...
اس بحث کا نتیجہ پیش کرکے اگلی منزل کی طرف قدم بڑھاتا ہوں یہاں تک یہ ثابت کر چکا ہوں کہ انسان میں اشتیاق وعشق کمال وترقی بھی ہے اور استعداد وصلاحیت بھی مگر ترقی کے مفہوم کو غلط سمجھنے کی وجہ سے ترقی سے محروم رہتا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ انسان اپنے کمال وعروج کیلئے ترقی کے مفاہیم کو کیوں غلط سمجھتا ہے ان غلطیوں کے محرکات کیا ہیں اور اصل ترقی کیا ہے؟ کیونکہ جب غلطیوں کے محرکات سمجھ آجائیں گے تو انسان پر کچھ راز ہائے بشریت منکشف ہوں گے اور انسان ترقی کی راہیں ازسرنو متعین کرے گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار