

Loading content...
انسان کے ساتھ چند کمزوریاں لگی ہوئی ہیں اس لیے یہ صعوبات سے گھبراتا ہے کدوکاوش ہو یا جدوجہد انسان ان چیزوں سے جی چراتا ہے گھبراتا ہے اور علم وجاہ وجلال ومال ودولت وغیرہ کیلئے تو بہت سا وقت درکار ہوتا ہے یہ چیزیں تو بہت سی محنت کے بعد حاصل ہوسکتی ہیں روز وشب کی محنت لگن شب بیداریاں بھوک پیاس ضبط وصبر وغیرہ کی ضرورت ہوتی ہے تب کہیں جاکر یہ چیزیں حاصل ہو سکتی ہیں یعنی کافی دوڑ دھوپ کے بعد انسان کو معمولی سی ترقی ملتی ہے ادھر انسان ہے تو وہ ان گورکھ دھندوں میں الجھنے سے اکثر کتراتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار