

Loading content...
یہ چاہنے اور ہو جانے کی خواہش دراصل اس استعداد واشتیاق کمال کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے کیونکہ فطرتِ انسان میں داخل ہے کہ وہ بہترین درجے کی ترقی کرے اور ترقی کی کوشش اور بلندی کی طرف لے جانے کا رادہ ہی بہت بڑا ارادہ ہے کیونکہ انسان بالطبع بلندی اور ترقی کی طرف مائل ہے اور اس کوشش کا عادی بھی ہے چھوٹا بچہ بڑوں کے جوتے پہن کر بڑوں کی طرح چلنے کی کوشش کرتا ہے صرف اس لیے کہ اس میں ترقی کی خواہش ہے اور انسان ہمیشہ ترقی کی دھن میں رہتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار