

Loading content...
انسان کا سفر اور ترقی پستیوں سے شروع ہوکر ملکوتیت کی پستیوں پر ختم ہو جاتی ہے بحیثیت نوع کے ملکوت افضل واشرف ہیں مگر استعدادِ ترقی انسان میں ملکوت سے بہت زیادہ ہے کیونکہ ملکوت کو ایک نفس ملکوتی ملا ہے جو بوقت خلقت اپنے نقطہ کمال پہ پیدا ہوا تھا ادھر انسان ہے تو اسے نفس بہیمی ونفس طبعی و نفس عقلانی وغیرہ ملے ہیں اور انسان تمام مخلوقات سے زیادہ قویٰ و نفوس وحواس کا حامل ہے اور ترقی کا دارومدار قویٰ و نفوس وحواس پر ہے اس لیے انسان میں استعدادِ ترقی زیادہ ہے تو اس بحث سے دو باتیں ثابت ہوئیں کہ انسان میں اپنے کمال وترقی کا اشتیاق وعشق بھی ہے اور استعدادِ ترقی بھی رکھتا ہے یعنی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار