

Loading content...
اس خوش فہمی کا ازالہ بھی کرتا چلوں کہ انسان میں استعداد ترقی کا ہونا اور بات ہے ترقی کرنا اور بات ہے اور کمال تک جانا اور بات ہے مثلاً ایک شخص ہمالہ کی چوٹی پہ پیدا ہوا اور وہیں پوری زندگی گزاری دی ایک شخص بھارت کی گھاٹی میں پیدا ہوا اور اس میں بلندیوں پہ چڑھنے کی استعداد اور شوق کا اجتماع ہوا اس نے ہمالیہ پہ چڑھنا شروع کردیا زمین سے ہزاروں فٹ اونچائی پہ پہنچ گیا مگر چوٹی سے ہزاروں فٹ نیچے رہا تو کیا ہم اس () Struggle کوشش واستعداد کو وجہ بنا کر یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ نیچے والا شخص اوپر چوٹی پہ رہنے والے شخص سے بلندی پر پہنچ چکا ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار