

Loading content...
اب تو مغرب ومشرق کے فلاسفہ نے یہ تسلیم کرنا شروع کردیا ہے کہ ترقیاتِ طولانی عالمِ مواد سے متعلق ہیں مافوق المواد میں ترقی طولیٰ کی استعداد نہیں ہے حالانکہ مغربی مفکرین پہلے تو عالم مواد سے مافوق کے عالم کو تسلیم نہ کرتے تھے اب مانتے ہیں کہ عالم مجردات بھی ایک عالم ہے اور ان فلاسفہ نے یہ بھی تسلیم کر لیا کہ موجوداتِ مادیہ میں انسان ترقی کا منتھی ہے اول صورت سدیمیہ وبشریہ ہے پھر جماد کا درجہ ہے پھر نبات کا پھر حیوان کا اس کے بعد ہے انسان کا درجہ پس انسان انتہائے ترقی ِ مواد ہے اور مسلمان مفکرین تو جنات وملکوت کے وجود کے بھی قائل ہیں اس لیے وہ یہ بات معلوم کرنا بھی انتہائی ضروری تصور کرتے ہیں کہ آیا ملکوت وجنات وانسان میں سے سب سے زیادہ ترقی کون کر سکتا ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار