

Loading content...
موجودات میں عشق استکمال پایا جاتا ہے جس کی کوتاہی سے وہ مستوجب سزا قرار دیئے جائیں گے اور یہی وجہ ہے کہ موجوداتِ عالم کو اپنے نفس سے نفرت ہے کیونکہ ہر موجود چاہے وہ بسیط ہے یا مرکب زندہ وذی حیات وذی شعور ہے اور اپنے نقص سے نفرت رکھتا ہے کیونکہ نقص مائل بہ عدم ہے ماضی کے مفکرین کہتے تھے حرارت کامل نہیں مگر بحرارت اقویٰ نور کامل نہیں ہوتا مگر بہ نورِ اقوی ہیولیٰ کامل نہیں ہوتا مگر بہ صورتِ کامل اور صورتِ کامل کامل نہیں ہوتی مگر بہ مصور حسن کامل نہیں ہوتا مگر بہ نفس اور نفس کامل نہیں ہوتا مگر بہ عقل اور عقل کامل نہیں ہوتی مگر بہ ذات واجب الوجوود یہ چیزیں بتا رہی ہیں کہ ہر چیز میں استکمال بھی موجود ہے اور اپنے نقص سے نفرت بھی موجود ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار