

Loading content...
دوستو اس مقام پہ یہ بھی بتانا ضروری ہے کہ جملہ موجودات عقلیہ حسیہ نفسیہ طبیعہ کی طرح انسان کیلئے بھی ایک کمال مقرر ہے کیونکہ جملہ موجودات عقلیہ حسیہ نفسیہ طبیعہ کیلئے ایک کمال مقرر ہے اور وہ اپنے کمال کا عشق رکھتے ہیں اور اپنے نقص سے نفرت کرتے ہیں عشق ِکمال تمام موجودات میں جاری وساری ہے مگر شوق اشتیاق صرف ان موجودات میں پایا جاتا ہے جو مجردات محض نہیں ہیں عرفاء کے نزدیک جملہ موجودات ذی حیات وذی شعور ہیں حی ہیں اس لیے ان میں عشق موجود ہے یہ اپنے کمال کے عشق سے عاری ومحروم نہیں ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار