

Loading content...
کشتی ساحل پر پہنچ جائے تو اس کے ساحل پہ پہنچنے کی خوشی جتنی ایک فرد کو ہو سکتی ہے اتنی ہی دس ہزار کو ہوگی مثلاً اس کشتی میںصرف ایک آدمی سوار ہو تو تب بھی اتنی ہی خوشی ہوگی اگر دس ہزار افردا سوار ہوں گے تو مسرت کی تقسیم کا عمل مسرت کو کم نہیں کر سکے گا کیونکہ کیفیات تقسیم کے عمل سے گزرنے کے باوجود اپنی مقدار وکمیت کو نہیں کھوتیں گو انفرادی خوشیوں کو مجموعہ واحد نہیں قرار دیا جا سکتا کیونکہ یہ مغالطہ ترکیب ہے مگر مسرت کے دائرہِ اثر کی قیمت کو مساوی نہ بھی سمجھا جائے تو تب بھی اثر مسرت کی تقسیم کو مقدار کی کمی کی دلیل بھی تو نہیں بنایا جا سکتا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار