

Loading content...
انبیائے ماسلف علیہم السلام کے زمانے میں ایک روزہ خاموشی کا بھی ہوا کرتا تھا اس دور میں جب کوئی عبادت کی طرف راغب ہوتا تھا تو خاموشی سیکھتا تھا اور کئی لوگ اس کے لیے منہ میں کنکر بھی رکھ لیتے تھے اور بارہ بارہ سال تک خاموشی سیکھتے تھے جب اس پر کامل عبور حاصل ہو جاتاتھا تو پھر عبادات کے باقی مراحل کی طرف سفر کرتے تھے اور جو شخص خاموشی نہیں سیکھ سکتا تھا وہ عبادات کے میدان سے باہر آجاتاتھا کہ اب عبادات فضول ہیں کیونکہ جو کچھ بھی میں عبادات سے حاصل کروں گا وہ تو زبان کے ذریعے برباد ہو جائے گا اس لیے یہ محنت کرنے کی کیا ضرورت ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار