

Loading content...
جو آدمی اکیلا ہوتا ہے وہ آزاد ہوتا ہے اور جس کے کاندھوں پر اہل عیال کا بوجھ ہوتا ہے وہ آزادی کے ساتھ ترقی کے راستوں پر گامزن نہیں رہ سکتا کیونکہ اس پر گھر کی ذمہ داریاں آجاتی ہیں تو عبادات کیلئے وقت نکالنا مشکل ہو جاتا ہے اسی لیے کافی اولیائے کرام نے پوری زندگی شادی نہیں کی گویا انہوں نے لذات دنیا کے ساتھ اپنی اولاد کی بھی قربانی دے دی اور خود کو مالک کیلئے وقف رکھا مگر یہ باتیں عام آدمی کے بس کا روگ نہیں ہوتیں اس لیے ہر انسان کو کسی نہ کسی وقت شادی کر لینا چاہیے خصوصاً گناہ سے بچنے کیلئے اور نسل کے جاری رکھنے کیلئے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار