

Loading content...
اگر دل میں درد پیدا ہو جائے تو یہ ایک ایساتیزاب ہے جو نفس کے جملہ زنگ اکھاڑ کر اپنے آپ میں تحلیل کر دیتاہے درد ایک ایسی آگ ہے جو نفس کی گیلی لکڑی کے گیلے پن کو ایک پل میں جلا کر خاک کر دیتی ہے جب اس آگ کا انگارہ دہکتا ہے تو وہ خالص حرارت ہوتی ہے پانی کا اس میں نام ونشان نہیں ہوتا اسی طرح دردِ دل کی آتش سے دہکنے والے نفس میں مادیت کی نمی کا نشان تک نہیں رہتا درد بہت تلخ ہے اس کا ذائقہ بہت کڑوا ہے مگر اس کا سرور شہد سے بھی میٹھا ہے اس کا خمار شراب سے بھی دیرپا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار