

Loading content...
مذہب عقل اور دین اسلام یعنی دین فطرت کے تزکیات میں چند چیزوں کا فرق ہے کہ مذہب عقل خیروشر کا تعین انسانیت کے پیمانہ سے کرتا ہے جب کہ دین فطرت میں خیروشر کا تعین صرف خالق انسانیت کرتا ہے مذہب عقل میں مبلغ کا کام بڑے بوڑھے مفکرین اور دنیاوی نقطہ نگاہ سے دانا اور عقل مند لوگ کرتے ہیں مگر دین اسلام میں مبلغ اول ذاتی فکر کی بجائے خالق کائنات کے انتخاب سے آتا ہے اور وہ بڑے بوڑھوں کی طرح تجربات کا نچوڑ بیان نہیں کرتا بلکہ جو خالق فرماتا ہے (چاہے وہ عقلاً کیسا ہی کیوں نہ نظر آئے) وہی رائج کرواتا ہے اس لیے مذہب عقل اور دین اسلام کے تزکیات کے اقدار جدا جدا ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار