

Loading content...
اس منزل پہ بغیر اسلام کے پہنچنا محال ہے کہ عام انسان کے لیے نفس کشی کے بعدزندہ رہنا محال ہے کیونکہ یہ نفس ہی تو ہے کہ جو روح اور بدن کے مابین رابطہ ہے اور نفس کی موت ہی جنرل انسان کی موت ہے کیونکہ ہر ذی روح میں اس کی موجودگی مسلم ہے جانور کی موت بھی روح اور بدن کا افتراق ہے اور نفس کا رشتہ ٹوٹ جانا ہی ان کی موت ہے اور کافر کو یا غیرمسلم کو بھی خالق نے جانور سے مثال دی ہے کالانعام کہہ کر فرمایا ہے کہ یہ جانور کی طرح زندہ ہیں فرق اتنا ہے کہ جانوروں میں تزکیہ نفس اور تسخیر نفس وغیرہ کی صلاحیت موجود نہیں ہے اور انسان میں ہے مگر باقی صفات وخصوصیات مشترک ہیں یعنی ہر ذی روح کا جسم سے رابطہ نفس ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار