

Loading content...
اس سے ثابت ہوا کہ قلب شہید کا لازمہ ہے رفع حجاب یعنی آنکھوں سے حجابات اٹھ جاتے ہیں اخبارِغیب اور غیب خلق کا وہ مشاہدہ کرتا ہے انک فی ذالک لذکری سے ثابت ہے کہ یہاں ذکر سے مراد مشاہدہ ہے کیونکہ ذکر سے مراد صرف زبان سے یاد کرنا نہیں ہے بلکہ ارتکازِ توجہ کا نام ہے ذکر جیسے فرمان ہے کہ فاذکر اللہ کثیرا اللہ کو بہت کثرت سے یاد کرو گویا صرف یااللہ یااللہ ہی نہیں کہنا بلکہ افعال میں بھی اس کی خوشنودی کو سامنے رکھو جملہ امور کا محرک وہی ہو اگر ذکر سے مراد صرف زبانی جاپ ہو تو پھر فاذکرونی اذکرکم کا کیا ترجمہ ہوگا کہ تم اللہ کو یاد کرو زبان سے اور وہ تمہیں یاد کرے زبان سے کیا اللہ مخلوق کا ذکر جاپ سے کرتا ہے؟ تو ثابت ہوا کہ اہل ذکر ہے ارتکاز توجہ توجہ ہو اور زبان اگر نہ بھی چل رہی ہو تو تب بھی ذکر شمار ہوتا ہے اسی لیے فرمان ہے کہ الذکر الروح مشاہدة کہ روح کا ذکر مشاہدہ ہے دوست کے سامنے بیٹھ کر اسے دیکھنا اور توجہ کو اس کی جانب مرتکز رکھنا یہ بھی ذکر ہی ہے مگر ذکر مشاہدہ ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار