

Loading content...
مجاہدٔ نفس کا دائرہ تزکیہ نفس سے بھی تنگ ہے یہاں نفس سٰے جنگ کرنا پڑتی ہے یعنی جہاد بالنفس ہے یہاں ایثار قربانی اور وتواضع کی اہمیت بڑھ جاتی ہے تزکیہ نفس میں تو یہ تھا کہ ذرائع آمدنی عقلاً مذموم نہ ہوں پھر اس آمدنی سے جیسا بھی چاہے کھائو پیو پہنو مگر یہاں خود بھوکارہ کر دوسرے کو کھلانا خود برہنہ رہ کر دوسرے کو پہنانا خود پیاسہ رہ کر دوسرے کو پلانا پڑتا ہے حلال کی کمائی سے بھی عیش کرنا جائز نہیں ہے یعنی تزکیہ نفس کے بعد نفس چاہتا ہے کہ جلو مال حلال ہی سہی مگر تکمیل خواہشات تو ہو لیکن مجاہدۂ نفس یہ ہے کہ نفس کی ہر خواہش کو رد کر دینا نفس کی ایک نہ ماننا اس کی خواہشات کو ٹھکرانا دینا اور یہ جنگ اس وقت تک جاری رہتی ہے جب تک نفس ہتھیار نہیں ڈالتا انسان مصروفِ پیکار رہتا ہے اس منزل کو مجاہدۂ نفس کہتے ہیں یہ بڑی سخت اور کٹھن منزل ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار