

Loading content...
یہاں ایک بات عرض کرتا چلوں کہ عربی میں خوف کے لئے کئی الفاظ ہیں مگر سبھی کے معانی دراصل خوف کی مختلف اقسام کے ہیں خوف خود عربی کا لفظ ہے انذار ڈرانا یہ بھی استعمال ہوتا ہے خشیہ یہ بھی استعمال ہوتا ہے مترجمین سبھی کے معنی ڈرانا ہی کے لیتے ہیں حالانکہ ایسا نہیں ہے کیونکہ ایک خوف ہے امکانِ ضرر کا یعنی نقصان کے خطرے کا جیسے ایک آدمی سانپ کو ڈر کے مارے ہاتھ نہیں لگاتا ایک خوف ہے جس کے معنی حیا کے ہیں ایک خوف کے معنی ہیں معرفت کرانے کے یعنی رعب وعظمت کا لفظ خوف احتمالِ نقصان وضرر کے لیے وارد ہوتا ہے جیسے بارہا کلام مجید میں وارد ہوا ہے کہیں جناب موسیٰ علیہ السلام سے فرمایا لاتخف اے کلیم اللہ خائف نہ ہو احتمالِ ضرر نہیں ہے لاخوف علیہم کہ مومنین پر احتمالِ ضرر کو ختم کردیا جائے گا پھر ہے لفظ انذار یہ اظہار رعب وہیبت کے لیے وارد ہوتا ہے جیسے ذات باری نے اپنے محبوب سے فرمایا کہ انت منذر ولکل قوم ہاد کہ آپ تو رعب وہیبت کا اظہار کرنے والے ہیں پھر لفظ ہے خشیہ تو یہ خوف خدا یعنی حیا کے معنی میں ہے جیسے خالق نے فرمایا ہے۔انما یخشی اللہ من عبادہ العلمائ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار