

Loading content...
انسان نفس کو ٹوکتا تھا اب مقامِ محاسبہ نفس پہ پہنچ کر نفس بھی انسان سے حساب لینا شروع کر دیتا ہے اخلاقِ ذمیمہ حیوانیہ پر یہ خود انسان کو ٹوکتا ہے اور اخلاقِ حسنہ کی اندر سے تحریک ہونا شروع ہو جاتی ہے خود نفس انسان کو ہر معصیت پہ ملام کرتا ہے خود ہدایت کا چارج سنبھال لیتاہے کیونکہ برائی سے انسان کو روکنا یا برائی پہ ملام کرنا اصل کام تو انبیاء علیہم السلام کا ہے جب یہ عہدہ نفس سنبھال کر ایک انسان کی ہدایت کرنا شروع کر دیتا ہے تو اس نفس کی سرزنش بھی خالق کو بہت پسند ہے بہت عزیز ہے کہ چاہے حکومت کی ہی غرض سے کیوں نہ ہو برائی سے تو روک رہا ہے اور اللہ کو یہ ادا بھی اتنی پسند آئی کہ فرمایا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار