

Loading content...
میں یہ تو آپ کو پہلے ہی بتا چکا ہوں کہ دراصل نفس ناطقہ ہی ہے جو تبدیلی کیفیات سے مختلف نام پاتا ہے جیسے مادہ تبدیلی کیفیات سے واحد الاصل ہونے کے باوجود مختلف نام پاتا ہے مثلاً برف پانی بھاپ اور اس کی لطیف چیز ہے مزن اسی طرح نفس واحد الاصل حقیقت ہے مگر تبدیلی کیفیات سے مختلف نام پاتا ہے گویا اس کا وجودِ نسبی جب بدل کر وجودِ حقیقی کو متاثر کرتا ہے تو نام بدل جاتا ہے اور اس کے ساتھ قلب جو ادراک حقائق کا آلہ ہے اس کی کیفیت بھی بدلتی ہے اور اس کا انداز زکر بھی بدلتا ہے غرض اس کے جملہ متعلقات میں جو تبدیلی آتی ہے اس سے ان متعلقات کے بھی نام بدلتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار