

Loading content...
لذتِ عبادت کے بارے میں عرض کرتا چلوں کہ عالم ارواح میں انسان کی غذا تسبیح وتہلیل وتمجید تھی یعنی وہاں ہر عبادت کا علیحدہ علیحدہ ذائقہ تھا جیسے ہمارے ہاں ہر غذا کا ذائقہ جدا خوشبو جدا رنگ جدا ہوتا ہے اسی طرح وہاں یہ عبادت ہی انسان کی غذا تھی اور ان کے بھی ذائقے رنگ خوشبوئیں جدا جدا تھیں وہاں بھی انسان یکسانیت کو پسند نہیں کرتا تھا جیسے یہاں ایک کھانا مسلسل پسند نہیں کرتا وہاں بھی یہ اپنی غذائوں میں تبدیلی کرتا تھا یعنی کبھی ایک تسبح سے لطف اندوز ہوا کبھی کسی دوسری تسبیح سے اس طرح شعور اخفیٰ میں ان تسبیحات کے ذائقوں کا بیک اپ Backup بھی موجود ہے مگر انسان کی رسائی وہاں تک نہیں ہوتی ہاں جو لوگ روحانیت کے مراحل کو طے کرتے ہیں وہ اپنے شعور خفیٰ کے خزائن سے ان کے لذات کو اپنی ذات پر طاری کرنے کی قوت پا لیتے ہیں اس سے زیادہ کچھ کہنا نااہل کے سامنے پردہ کھولنے کے برابر ہے اور جو اہل ہے اسے تو صرف ایک
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار