

Loading content...
دیکھئے روح جب خلق ہوئی تو اس نے عالم انوار کا مشاہدہ کیا اس نے اقرار کیاخالق ارواح کی بزم میں حاضری ہوئی اس کی جبروتیت کا مشاہدہ کیا اس کے انوارِ جلال کی زیارت کی اپنے مالک کی عظمت کا مشاہدہ کیا اور جب زیارت کی تو عصمت الٰہی کو دیکھ لیا اور رعب الوہیت سے کانپنے لگی تھی اس کی زیارت کا لطف بھی اٹھایا اس کے کلام سری یعنی الست بربکم کی دلنواز آواز بھی سنی اس کا لطف بھی محسوس کیا وہاں تسبیح و تہلیل وعبادات کے لذات کو حاصل کیا اس طرح اس کے وہاں کے سارے محسوسات اس کے لاشعور یعنی شعور اخفیٰ میں موجود ہیں یہی وجہ ہے کہ جن لوگوں نے اس خزانہ محسوسات تک رسائی حاصل کر لی ہوتی ہے ان کی نمازیں بہت ہی میٹھی اور لذیذ ہوتی ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار