

Loading content...
انسان کے جملہ حواس جو کچھ حاصل کرتے ہیں اس کا ایک بیک اپ Backup لاشعور میں محفوط ہو جاتا ہے جب انسان اس چیز کا ذکر سنتا ہے تو اس کا تصور اس کا ذائقہ اس کا لمس اس کی آواز وغیرہ سب لاشعور سے نکل کر شعور کی سکرین پر آجاتے ہیںجیسے میں نے پہلے بھی ایک مثال میں سمجھایا تھا کہ آپ جب آم کا نام لیتے ہیں یا لیموں کا نام لیتے ہیں تو اس کا ذائقہ اور رنگ و شکل وغیرہ آپ کے ذہن کی سکرین پر آجاتا ہے یا یوں سمجھیں اس کا مجموعۂ احساسات آپ پر طاری ہو جاتا ہے اور آپ کے منہ میں پانی آ جاتا ہے اسی طرح عالم ازل کے جملہ محسوسات روح کے لاشعور (شعور اخفیٰ) میں موجود ہوتے ہیں جب انسان اس خزانہ محسوسات کا دروازہ کھول لیتا ہے تو وہی احساسات انسان پر طاری ہو جاتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار