

Loading content...
جب ہم شعور کا جائزہ لیتے ہیں تو ہمیں شعور سے لے کر شعور اخفیٰ تک اس کے کئی دائرے نظر آتے ہیں یعنی بدن جو محسوسات کا ذخیرہ جمع کرتا ہے وہ اس بدنی دماغ کے شعور میں جمع ہوتا ہے اور اس کے شعور کے دو حصے ہوتے ہیں ایک میں محسوسات کو حاصل کرکے کچھ وقت کیلئے رننگ آرڈر Running Order میں رکھتا ہے جب وہ دیکھتا ہے کہ اب فوری طور پر اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے تو اسے وہ اپنے گودام یعنی لاشعور میں محفوظ کر لیتا ہے اسی طرح نفس بھی ہمہ وقت محسوساتِ نفسی کو جمع کرتا رہتا ہے اس کے شعور کے بھی دو حصے ہوتے ہیں ایک میں محسوسات نفسی کو فوق الشعور میں رننگ آرڈر میں رکھتا ہے جب اس کی ضرورت محسوس نہیں کرتا تو اسے وہ تحت الشعور کے گودام میں جمع کر دیتا ہے اسی طرح روح کے شعور کے بھی دو حصے ہوتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار