

Loading content...
دوستو یہ بات نہیں بھولنا چاہئے کہ انسان کے لاشعور کے اس سٹور یا خزانے میں عالم ازل سے لے کر عالم ابد تک کے احساسات کو سٹور کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے اور جن لوگوں کا شعور کامل ہوتا ہے ان کے شعور کے کامل ہونے کی پہچان یہ ہوتی ہے کہ ان کا تعلق اپنے لاشعور کے خزانے سے اختیاری طور پر پیدا ہوجاتا ہے اور وہ جب بھی چاہتا ہے ازل سے حال تک کی کوئی بھی فائل کھول لیتا ہے بلکہ شعور اور لاشعور کا تعلق آٹو اوپن سسٹمAuto Open Systemجیسا ہوجاتا ہے جب بھی کوئی چیز سامنے آتی ہے تو اس کے ماضی سے تعلق کا سارا بائیو ڈیٹاBiodataایک دم شعور میںآجاتا ہے یہاں تک کہ بعض کامل شعور رکھنے والوں کو ازل میںالست بربکمکی ندا اور اپنا بلیٰ کہنا تک شعور میں ہوتا ہے بلکہ جناب سلمان پاک کے اور جناب رشید ہجری و جناب میثم تمار کے ایسے واقعات کتب میں موجود ہیں کہ انہوں نے کسی کو دیکھا تو فوراً فرمایا کہ تو فلاں ابن فلاں ہے اور روز میثاق جب ہم نے بلیٰ کہا تھا تو اس وقت تو ہمارے دائیں طرف یا بائیں طرف کھڑا ہوا تھا جیسا کہ جناب سلمان پاک اور حارث بن عمیر کا واقعہ ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار