

Loading content...
دوستو شعور کے بارے میں تو کچھ نہ کچھ بتایا جا چکا ہے مگر لاشعور کے بارے میں یہاں عرض کرنا مناسب رہے گا کہ لاشعور انسان کے ایک عظیم سٹور کی طرح ہے مگر اس میں صرف دنیا میں آنے کے بعد والے معلومات و احساسات سٹور نہیںہوتے بلکہ اس دنیا میں آنے سے قبل کے جو واقعات ہیں وہ بھی اس میں محفوظ ہوتے ہیں۔شعور کا تعلق نفس سے ہوتا ہے مگر لاشعور کا تعلق روح سے ہوتا ہے یا یوں سمجھ لیں کہ ایک مکمل انسان کی ہارڈ ڈسک Hard Diskروح میں ہوتی ہے جس میں تکوین روح سے موت تک اور موت کے بعد قیامت تک کے احساسات کا ڈیٹاDataمحفوظ ہوتا ہے اور شعور انسان کا ڈسپلے یونٹDisplay Unitہوتا ہے یعنی انسان کو ایک کمپیوٹرComputerمانا جائے تو لاشعور ہارڈ ڈسکHard Diskاور شعور ریمRamیا مونیٹرMonitorپر نظر آنے والی فائل سمجھ لیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار