

Loading content...
یعنی شواہد کائنات ان کیلئے قرآن کریم کا کام دے سکتے ہیں ان کا وجدان ہی انہیں ہدایت کرتا ہے جیسے جناب سلمان فارسی رحمتہ اللہ علیہ کے بارے میں ہے کہ جب انہوں نے اسلام قبول فرمایا تو لوگوں نے مبارک دی اور عرض کی مبارک ہو کہ تم نے دین حق کو قبول کیا ہے شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اسے کیوں مبارک دے رہے ہو یہ تو ہمارے اعلان نبوت سے سو سال قبل بھی ہمارے دین کی تبلیغ کرتے تھے۔یعنی دین سابق میں رہ کر دین محمدی کا پرچار کرنا وجدانی علم ہے اکتسابی نہیں عجیب بات یہ ہے کہ جہاں بھیصاحبان لبکاتذکرہ ہوا ہے تو ذکر قرآن کے ساتھ یا تقوے کے ساتھ ہوا ہے تقریبا ایسا ہی ہوا ہے ایک شہرہ آفاق آیت ہے جو سورہ آل عمران میں ہے ارشاد قدرت ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار